وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے گلگت ڈگری کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین گلگت مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گلگت ڈگری کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین گلگت مہم کا آغاز کردیا۔ ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ملک امین اسلم نے منگل کے روز ڈگری کالج گلگت کا دورہ کیا اوروہاں پر اساتذہ و طالب علموں سے ملاقات کی اور پودا لگا کر کلین اینڈ گرین گلگت مہم …

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گلگت ڈگری کالج میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین گلگت مہم کا آغاز کردیا۔ ترجمان وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق ملک امین اسلم نے منگل کے روز ڈگری کالج گلگت کا دورہ کیا اوروہاں پر اساتذہ و طالب علموں سے ملاقات کی اور پودا لگا کر کلین اینڈ گرین گلگت مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر طلباءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی کلین گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کریں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply