اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے بغیر محفوظ ملک کا خواب ناممکن ہے، داخلی سلامتی اور امن کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تشدد جیسے رویوں سے جان چھڑانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وزیراعظم کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کا قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت کے بغیر محفوظ ملک کا خواب ناممکن ہے، داخلی سلامتی اور امن کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی، فرقہ واریت، انتہا پسندی اور تشدد جیسے رویوں سے جان چھڑانے کیلئے ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ میں ”داخلی سلامتی، امن اور پائیدار ترقی“ کے عنوان سے قومی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ہمیں اس خطہ کو پرامن بنانے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کے ساتھ ساتھ ہر فریق کو اپنی ذمہ داری پورا کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں گروہوں کا سامنا ہے جو اسلام کا نام استعمال کرکے داخلی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔








