اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے اوجی ڈی سی ایل میں عوامی پیشکش کے ذریعہ 7 فیصد تک حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیتے ہوئے اس ضمن میں مالیاتی مشیرکے تقرری کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس جمعہ کویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل میں عوامی پیشکش کے ذریعہ 7 …
وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس اوجی ڈی سی ایل میں عوامی پیشکش کے ذریعہ 7 فیصد تک حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری نے اوجی ڈی سی ایل میں عوامی پیشکش کے ذریعہ 7 فیصد تک حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دیتے ہوئے اس ضمن میں مالیاتی مشیرکے تقرری کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس جمعہ کویہاں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقدہوا۔اجلاس میں اوجی ڈی سی ایل میں عوامی پیشکش کے ذریعہ 7 فیصد تک حکومتی حصص کی فروخت کی منظوری دی گئی اوراس ضمن میں مالیاتی مشیرکی تقرری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں 747 میگاواٹ بجلی کی پیداوارکے حامل گدوپاورپلانٹ کی نجکاری کی منظوری دی گئی اور نجکاری کے عمل میں سہولت کاری کیلئے تمام وزارتوں اورڈویژنز کو گدوپاورپلانٹ سے متعلق ایشوزکوحل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں پاکستان پیٹرولئیم لیمیٹد میں حکومت پاکستان کے 10 فیصد حصص کی عوامی پیشکش کے ذریعہ فروخت کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ایوی ایشن ڈویژن کی سفارش پرکمیٹی نے ہدایت کی کہ ہوٹل روزویلٹ، مین ہیٹن نیویارک کے حوالہ سے میسرز ڈولائیٹ کی رپورٹ کو نیویارک میں اقتصادی اورتجارتی سرگرمیوں کے احیاء تک تک موخررکھا جائے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رپورٹ کی اپ ڈیشن پر30 ہزارسے لیکر35 ہزارڈالرتک اخراجات آئیں گے جبکہ مین ہیٹن میں اس وقت کاروباری ماحول سازگارنہیں۔ اجلاس میں سروسزہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹر، پاکستان ری انشورنس کمپنی لیمیٹڈ میں 20 فیصد حکومتی حصص کی فروخت ، ہائوس بلڈنگ فنانس کمپنی اورفرسٹ ویمن بینک کی ٹرانزیکشن سٹرکچر کی منظوری بھی دی گئی۔








