اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر عوام کے لئے حکومت کی جانب سے تیار کیے جانے والے خصوصی ریلیف پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا …
وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر عوام کے لئے حکومت کی جانب سے تیار کیے جانے والے خصوصی ریلیف پیکج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ عمر حمید خان اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔








