اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ہمیں فخر ہے کہ سب سے زیادہ چرچ پاکستان میں ہیں، سوات سے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان راستہ بنایا جا رہا ہے تا کہ بدھ مت مذہب کے پیروکار جاپان، چین اور کوریا سے …
وزیراعظم کے معاونین خصوصی ذوالفقار عباس بخاری اور علی نواز اعوان کا تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری اور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ کچی آبادیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،ہمیں فخر ہے کہ سب سے زیادہ چرچ پاکستان میں ہیں، سوات سے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان راستہ بنایا جا رہا ہے تا کہ بدھ مت مذہب کے پیروکار جاپان، چین اور کوریا سے اسی راستے کے ذریعے پاکستان آ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں، کچی آبادیوں میں پانی ، گیس اور دیگر مسائل کی ذمہ دار ایم سی آئی ہے، ان مسائل کو حل کرنا حکومت کا اولین فرض ہے،اقلیتی برادری کے شادیوں سے متعلق قانونی مسائل کو جلد حل کر دیا جائے گا،اسلام آباد میں پانی کا بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کے حل کیلئے غازی بروتھہ سے پانی سپلائی کا منصوبہ تیار کیا ہے،جلد اسلام آباد اور پاکستان کے عوام کو بحرانوں سے نکال لیں گے،اسلام آباد میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے 2 ارب روپے کا منصوبہ لا رہے ہیں تاکہ یہ مسئلہ مکمل طور پر حل ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوفل گوسپل چرچ اسلام آباد کے زیر اہتمام کرسمس کی ابتدائی تقریبات کے آغاز کے موقع پر کیا۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شنیلہ روتھ ،رکن قومی اسمبلی جمشید تومس، پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر فرید الرحمان سمیت پی ٹی آئی کے کارکن اور مینارٹی ونگ کے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ کرسمس کی ابتدائی تقریبات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تمام مینارٹی ونگ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ علی نواز اعوان اسلام آباد کے مکینوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں،یہاں کے لیے میگا پراجیکٹس بھی شروع کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مافیا کے درمیان پھنسے ہوئے ہیں، سی ڈی اے میں بھی بڑے پیمانے پر مافیا نے معاملات پر قبضہ کیا ہوا ہے، ہر جگہ پر مافیا موجود ہے، ہم ڈیڑھ سال سے سی ڈی اے میں پرائیویٹ سیکٹر کو لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد کے لوگوں کے لیے ماسٹر پلان بنایا ہے جس کے لیے پندرہ رکنی کمیٹی بنائی ہے جس پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیع ہے، جو وزیر اعظم 6 ماہ میں کرتار پور کھول سکتا ہے وہ ہر انسان کے لیے کام کرے گا۔ معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ سب سے زیادہ چرچ پاکستان میں ہیں، سوات سے پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر کے درمیان راستہ بنایا جا رہا ہے تا کہ بدھ مت مذہب کے پیروکار جاپان، چین اور کوریا سے اس راستے کے ذریعے پاکستان آ کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں،چرچ کی دیوار کے لئے جلد سی ڈی اے سے بات کریں گے، قدیم چرچ کو اوقاف کے زیر انتظام لا کر عبادت کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ دسمبر حضرت عیسیٰ کا مہینہ ہے، ان کی ولادت بہت اہمیت رکھتی ہے، عیسائیت اور اسلام میں مشترکہ چیزوں پر غور کرنا چاہیے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت خوبصورت شہر ہے، اس کی خوبصورتی کے لیے جو بھی مدد ہو سکی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کچی آبادیوں میں پانی اور گیس کنکشن اور دیگر مسائل ضرور ہیں لیکن ان مسئلوں کی ذمہ دار ایم سی آئی ہے، اس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر اسلام آباد شیخ انصرعزیز نے نہ صرف اپنے دور حکومت میں کام نہیں کیا بلکہ موجودہ حکومت میں وہ بالکل کام نہیں کر رہے، توقع رکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں وہ رزلٹ دیں گے، ایم سی آئی کو حکومتی نظریے کی دعوت دیں گے، اگر وہ نہیں کریں گے تو انہیں آزاد کریں گے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے ہیں ان کو پورا کریں گے،پاکستان تحریک انصاف اجتماعی کاموں پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے حکومت سے قبل اسلام آباد کے شہریوں کے کوٹے پر دوسرے صوبے کے لوگ بھرتی ہوا کرتے تھے،اقلیتی برادری کے شادیوں سے متعلق قانونی مسائل کو جلد حل کر دیا جائے گا،اقلیتی برادری کا ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ ہے لیکن انہیں وہ کوٹہ آج تک دیا نہیں گیا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف اسلام آباد کی کچی آبادیوں میں گیس پانی اور بجلی کامسئلہ ہے بلکہ دیہی علاقوں میں بھی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کا بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کے حل کیلئے غازی بروتھہ سے اسلام آباد کے لیے پانی سپلائی کا منصوبہ تیار کیا ہوا ہے جس سے جلد اسلام آباد اور پاکستان کے عوام کو بحرانوں سے نکال لیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ قائد اعظم کا قول ہے کہ پاکستان میں ہر مذہب برابر اور آزاد ہے،ہمیں عوام نے تبدیلی کا ووٹ دیا ہے اور ان کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں اسلام آباد سے منتخب ہونے والوں نے کوئی کام نہیں کیا،آج کے بعد اسلام آباد میں آنے والی نوکریاں اسلام آباد کے ڈومیسائل والوں کو ملیں گیں۔انہوں نے کہا کہ مسیحی افراد کے میرج سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن کا مسئلہ حل کر رہے ہیں،ہم اقلیتوں کا نوکری کا کوٹہ دیکھنے کے لئے بھی تفصیلات لے رہے ہیں،اقلیتوں کو قبرستان کی سہولت کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں 2 سو 6 ایم جی ڈی پانی کی طلب ہے جبکہ صرف 56 ایم جی ڈی پانی دستیاب ہے،پانی کے مسئلے کے حل کے لئے 2 ارب روپے کا منصوبہ لا رہے ہیں تاکہ پانی کا مسئلہ مکمل طور پر ختم ہوسکے۔








