اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے اٹلی کے سفارتخانہ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (ےو این ڈی پی) کے وفد نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں حکومت کی پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی کےلئے شر وعات کے سلسلہ میں اشتر اک کار کے امکانات کی تلاش پر زےادہ توجہ کا مرکز رہی۔ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے اٹلی کے سفارتخانہ اورےو این ڈی پی کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے اٹلی کے سفارتخانہ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (ےو این ڈی پی) کے وفد نے جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں حکومت کی پاکستان میں نوجوانوں کی ترقی کےلئے شر وعات کے سلسلہ میں اشتر اک کار کے امکانات کی تلاش پر زےادہ توجہ کا مرکز رہی۔ اراکین میں پاکستان میں اطالوی سفارتخانہ میں شعبہ تعاون کے سر براہ ڈاکٹر ایمن اللہ بنینیی ہمراہ الشیر فرانکس شامل تھے جبکہ ےو این ڈی پی کا وفد اےگنا سیوارتضیٰ اور اشیری ڈن پر مشتمل تھا۔ عثمان ڈار نے دونوں وفود کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام موجودہ حکومت کا تارےخی اقدام ہے جو کہ نوجوانوں کو مالی معاونت اور مطلوبہ کارروائی مہارتوں کی فراہمی کی غرض سے شروع کیا گیا تاکہ ملکی نوجوانوں اور انسانی سرمایہ سے استفادہ کیا جا سکے۔ عثمان ڈار نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی 68 فیصد آبادی کی عمر 30 سال سے کم ہے جو کہ زیادہ سے زیادہ اقتصادی منافع اور مجموعی خوشحالی کےلئے ہیومن کیپٹل میں سرمایہ کاری کا آئیڈیل موقع فراہم کرتا ہے۔ عثمان ڈار نے پراجیکٹ مانٹیرنگ ےونٹ (پی ایم ےو) کو جلدی حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ےوتھ انٹر پرینیور شپ پروگرام (وائی ای ایس) کے ذریعے جب قرضے تقسیم کر دیئے جائےں تو اس کے بعد پروگرام کی قدروقیمت کا جائزہ لیا جا سکے اور اس پروگرام کی مو¿ثر مانٹیرنگ کی جا سکے۔ عثمان ڈار نے زور دیا کہ کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی زیادہ تر سخت نگرانی اور اوےلیو ایشن پر منحصر ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ایمن اللہ بینینی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں نو جوانوں کےلئے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس میں پہلے ہی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے تارےخی اقدام کےلئے اطالوی حکومت کے ہر ممکن تعاون اور معاونت کا یقین دلایا۔ ملاقات کے دوران ایگنا سیوارتضیٰ نے کہا کہ ےو این ڈی پی مختلف ڈونر شراکت داروں کا تعاون حاصل کر رہا ہے تاکہ پاکستان میںنوجوانوں کی ترقی کے مشترکہ ہدف کے حصول کےلئے وسائل میں اشتراک کیا جا سکے۔ ملاقات میں وزیراعظم آفس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان میں برٹش کونسل کے کنٹری ڈائر یکٹر عامر رمضان کے ساتھ بھی ملاقات کی جس کے دوران عامر نے کامیاب جوان پروگرام میں مشترکہ طور پر کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے برٹش کونسل کی طر ف سے منعقد کئے جانے والے تربیتی کورسز کی تکمیل کے بعد سرٹیفکیٹ کے اجراءمیں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔








