وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کا قائداعظم یونیورسٹی میں خطاب

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، کاروبار شروع کرنے کے لئے 10 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ہر سال پانچ لاکھ نوجوانوں کو انٹرن شپ کرائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی میں کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پروگرام سے …

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، کاروبار شروع کرنے کے لئے 10 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ہر سال پانچ لاکھ نوجوانوں کو انٹرن شپ کرائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی میں کامیاب جوان اسٹارٹ اپ پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومتی شعبے میں روزگار کے ساتھ نجی شعبے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام پر 100 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ اس پروگرام کی منظوری اسد عمر نے بحیثیت وزیر خزانہ دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پانچ مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے کے لئے 10 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم 15 لاکھ افراد کو ہنر سکھانے جا رہے ہیں۔ عمران خان جلد نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انٹرن شپ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ہر سال پانچ لاکھ نوجوانوں کو انٹرن شپ کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی شعبے میں روزگار کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔