وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار کی برٹش کونسل آف پاکستان کے وفد گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور برٹش کونسل فیلو شپ معاہدے پر 11 فروری کو دستخط کریں گے، فیلو شپ پروگرام نوجوان انٹرپرینیور کو پیشہ وارانہ طورپر مضبوط کرے گا تاکہ وہ اپنے کاروبار کو کامیابی سے چلا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے برٹش کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور برٹش کونسل فیلو شپ معاہدے پر 11 فروری کو دستخط کریں گے، فیلو شپ پروگرام نوجوان انٹرپرینیور کو پیشہ وارانہ طورپر مضبوط کرے گا تاکہ وہ اپنے کاروبار کو کامیابی سے چلا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے برٹش کونسل آف پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوتھ انٹرپرینیور شپ سکیم کے کامیاب درخواست دہندگان کیلئے برٹش کونسل کی جانب سے شروع کئے گئے ڈویلپنگ انکلوسو اینڈ کریٹیو اکنامک فیلو شپ پروگرام (ڈی آئی سی ای) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ فیلو شپ پروگرام سے نوجوان انٹرپرینیور کو اپنے متعلقہ کاروباری شعبوں میں کامیاب افراد کے تجربات سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیلو شپ پروگرام نوجوان انٹرپرینیور کو پیشہ وارانہ طورپر مضبوط کرے گا تاکہ وہ اپنے کاروبار کو کامیابی سے چلا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ انٹرپرینیورز تک رسائی حاصل کی جا سکے تاکہ وہ اپنے کاروباری شعبوں میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کر سکیں۔ میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے معاونت پر تمام شراکت داروں کا شکر گزار ہوں۔ ملاقات کے دوران اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلے میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور برٹش کونسل کے درمیان 11 فروری کوباضابطہ معاہدہ کیا جائے گا۔ پائیلٹ پروجیکٹ کے طورپر 11 اضلاع کے 300 کاروباری نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی جس کا دائرہ کار بعد میں بڑھایا جائے گا۔ فیلو شپ پروگرام 4 ماہ کے عرصے پر محیط ہے جس میں ورکشاپس اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ متعلقہ شعبوں کے پروفیشنل نوجوان انٹرپرینیورز کو تربیت دینگے۔

مزید خبریں