وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کا سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے انہیں پنجاب پولیس کے سروس ڈلیوری کے نئے پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کےلئے پنجاب پولیس کے سروس ڈلیوری پراجیکٹس …

اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے انہیں پنجاب پولیس کے سروس ڈلیوری کے نئے پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کےلئے پنجاب پولیس کے سروس ڈلیوری پراجیکٹس اور آئی ٹی اقدامات قابل ستائش ہیں۔ پنجاب پولیس کے بروقت اقدامات کی بدولت پنجاب میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اے آئی جی کمپلینٹس نے معاون خصوصی کو 8787 کمپلینٹ سیل کی کارکردگی اور ورکنگ بارے بریفنگ دی۔

مزید خبریں