وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کا ایشین ٹاؤن لیبر کیمپ دوحہ کا دورہ ، پاکستانی محنت کشوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے ایشین ٹاؤن لیبر کیمپ دوحہ قطر کا دورہ کیا اور پاکستانی محنت کشوں سے بات چیت کی۔زلفی بخاری کو حکام کی جانب سے لیبر کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورہ کے دوران زلفی بخاری نے مزدوروں سے بات چیت کی اور ان کی رہائش، کھانے، اور تفریحی سہولیات کا بھی …

اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے ایشین ٹاؤن لیبر کیمپ دوحہ قطر کا دورہ کیا اور پاکستانی محنت کشوں سے بات چیت کی۔زلفی بخاری کو حکام کی جانب سے لیبر کیمپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورہ کے دوران زلفی بخاری نے مزدوروں سے بات چیت کی اور ان کی رہائش، کھانے، اور تفریحی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ لیبر کیمپ میں مقیم افراد نے معاون خصوصی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پرانہوں نے انہیں حکومت اور بالخصوص وزارت اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے اس سال کے شروع میں جبل علی میں خان صاحب لیبر کیمپ اور عمرون لیبر کیمپ، دبئی کا دورہ کیا تھا۔