وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،معاون خصوصی نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر دی اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق ایف بی آر ہاﺅس اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،معاون خصوصی نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کر دی
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو سینیٹر ہارون اختر خان سے پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔ترجمان کے مطابق ایف بی آر ہاﺅس اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کے ساتھ ڈیری ایسوسی ایشن کے وفد کی ہونے والی ملاقات میں ڈیری صنعت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے کہا کہ ڈیری صنعت مقامی معشیت کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے ۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ڈیری صنعت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔







