وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی” سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) حکومت ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 15 ہزار روپے تک لے جائے گی جس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت ماتحت اداروں کے درمیان محاذ آرائی اور مسائل پر قابو پانے …

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) حکومت ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن 15 ہزار روپے تک لے جائے گی جس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت ماتحت اداروں کے درمیان محاذ آرائی اور مسائل پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے، ای او بی آئی کے اخراجات پر قابو پانے اور فنڈز کو مناسب جگہ پر استعمال کرنے کیلئے بھی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند ماہ میں اداروں میں مالی بدعنوانیوں کی روک تھام اور شفافیت کیلئے اہم تبدیلیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد انہوں نے وزیراعظم سے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیلئے درخواست کی جو اس وقت صرف 5250 روپے لے رہے تھے جس کے بعد ان کی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply