اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کے تناظر میں وفاقی حکومت کے پولیس سٹیشنوں میں خصوصی سیل قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار علی شاہ بخاری نے اتوار کو یہاں ''اے پی پی'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیل جولائی کے آخر سے آپریشنل ہو جائیں گے۔ انہوں …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار علی شاہ بخاری کی ”اے پی پی” سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19مئی (اے پی پی) سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کے تناظر میں وفاقی حکومت کے پولیس سٹیشنوں میں خصوصی سیل قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار علی شاہ بخاری نے اتوار کو یہاں ”اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیل جولائی کے آخر سے آپریشنل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وزارت سمندر پار پاکستانی اور اسلام آباد پولیس کا مشترکہ اقدام ہے اور اس کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضے کے حوالہ سے مسائل کو حل کرنا ہے، اسلام آباد میں اس آئیڈیا کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں اس طرح کے سیل قائم کئے جائیں گے۔ سید زلفی بخاری نے کہا کہ اسلوب حکمرانی تحریک انصاف کے منشور کے بنیادی نکات میں شامل ہے، عمران خان کی قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق مسائل کے حل کیلئے عدلیہ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان مضبوط اشتراک کار اور روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے وزارت کو زیادہ تر شکایات جائیداد پر قبضہ اور چھیننے کے واقعات سے متعلق ہیں اس لئے ان مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں فاسٹ ٹریک کورٹس کے قیام کیلئے وزارت قانون و انصاف کو تجویز ارسال کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے کیونکہ سمندر پار پاکستانی ملک کی بہترین خدمت کر رہے ہیں۔








