وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا پمز میں نرسوں کے الاﺅنسز میں اضافے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اور اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم نے وفاق کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی ریگولر نرسوں کی الاﺅنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات …

اسلام آباد ۔ 28 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق صحت کا شعبہ اولین ترجیحات میں شامل ہے، صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات اور اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، وزیراعظم نے وفاق کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی ریگولر نرسوں کی الاﺅنس میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو پمز میں نرسوں کے الاﺅنسز میں اضافے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں عید کے موقع پر ڈاکٹر ظفرمرزا نے نرسوں کے الاﺅنسوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث وفاق کے ہسپتالوں میں کام کرنے والی نرسوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ وفاق کے زیر انتظام کام کرنے والی نرسوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان کے وظائف اور الاﺅنسز میں اضافہ کیا جائے اور انہیں صوبوں میں کام کرنے والی نرسوں کے برابر کیا جائے۔

Leave a Reply