اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کے صحت کے شعبہ میں تیزی سے بہتری کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے اور عوام کی صحت سے متعلقہ مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت ملک کے صحت کے شعبہ میں تیزی سے بہتری کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے اور عوام کی صحت سے متعلقہ مسائل پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت مند پاکستان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے جہاں ہر شہری کو مناسب اور ارزاں بنیادی صحت کی سہولیات میسر ہوں ۔ا نہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی کی وزیر اعظم کی ہدایات پر صحت کے شعبہ میں تمام انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بنیادی صحت کے تمام مراکز کو اپ گریڈ کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے اور شہریوں کو بہتریں طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ منصوبے کے تحت تمام بنیادی صحت کے مراکز کو اپ گریڈ کرے گی تاکہ عوام کا ان کے آبائی علاقوں میں علاج معالجہ یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پیشہ ور اور پیرامیڈیکل عملہ کی قلت ، مریضوں کو مناسب طبی علاج معالجہ کی سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق تمام سرکاری ہسپتالوں کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ملک کے تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔انھون نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے تحت نہ صرف شہری بلکہ دیہی علاقوں کے عوام کو تمام سہولیات فراہم کرے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو جتنی جلدی ممکن ہو سکے پولیو سے پاک کرنے کے لئے انتھک محنت کر ر ہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ چند برسوں بعد ملک پولیو سے پاک ہو جائے گا اس حوالے سے انسداد پولیو پروگرام میں تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں ۔








