وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراور ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر نامکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراور ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر نامکی نے پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور انتظامات بارے آگاہ کیا۔ ایران کے وزیر صحت نے ایران حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفراور ایران کے وزیر صحت ڈاکٹر نامکی نے پیر کو ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات اور انتظامات بارے آگاہ کیا۔ ایران کے وزیر صحت نے ایران حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس کا مقصد کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ایران نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔ ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر نامکی نے کہا کہ پاکستان ہمارا برادر اور پڑوسی ملک ہے، ایران نے سماجی میل جول میں فاصلہ پر قومی پالیسی بنائی ہے جسے پاکستان سے شیئر کریں گے، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بھر پور اور موثر اقدامات کیے ہیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر قائم کیا ہے، این سی او سی روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی نگرانی کی جاتی ہے، این سی او سی میں متعلقہ وزارتیں سٹیک ہولڈرز عسکری ادارے ملکر اہم فیصلے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان تمام صورتحال کو خود مانیٹر کرتے ہیں، پاکستان میں پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا، 13 مارچ کو نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بڑے اہم فیصلے کیے گیے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم پاکستان نے کی، لاک ڈاون سمیت یونیورسٹی کالجز سکولوں کو بند کیا، بڑے بڑے جتماعات پر پابندی لگائی ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹیسٹ کی تعداد میں اضافے کی قومی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سماجی میل جول میں فاصلہ کی پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تقریباً دس ہزار ٹیسٹ کیے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر 20 ہزار ٹیسٹ کا ہدف مقرر کیا ہے، اب تک تقریباً دولاکھ 13 ہزار ٹیسٹ کر چکے ہیں، پاکستان میں 80 فیصد کورونا وائرس لوکل ٹرانسمشن کی وجہ سے پھیل رہا ہے۔