اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری صحت اللہ بخش نے پیر کو سدرن چائنہ ایئر کی پروازکے ذریعے ارومچی سے اسلام آباد پہنچنے والے 101 پاکستانی شہریوں کی کورونا وائرس کے حوالے سے سکریننگ کے عمل کی نگرانی کی۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فضائی سروس بحال ہونے …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری صحت اللہ بخش نے ارومچی سے اسلام آباد پہنچنے والے 101 پاکستانی شہریوں کی سکریننگ کی نگرانی کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور سیکرٹری صحت اللہ بخش نے پیر کو سدرن چائنہ ایئر کی پروازکے ذریعے ارومچی سے اسلام آباد پہنچنے والے 101 پاکستانی شہریوں کی کورونا وائرس کے حوالے سے سکریننگ کے عمل کی نگرانی کی۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فضائی سروس بحال ہونے کی وجہ سے چین سے 101 پاکستانی شہری اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں جن کی سکریننگ کے لئے جدید اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکریننگ کے عمل کے دوران کسی بھی شخص کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ پر اسے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے 29 جنوری سے چین کے لئے فلائٹ آپریشن پر پابندی لگائی تھی۔








