وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیاافیئرز افتخار درانی کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز افتخار درانی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام نے دنیا میں امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبائی اسمبلی کے انتخابات خطے میں امن اورخوشحالی لائیں گے ۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں افتخار درانی نے کہاکہ فاٹا میں انتخابات تاریخی عمل ہے، آج قبائلی عوام کے لیے بڑا دن ہے …

اسلام آباد ۔ 20جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز افتخار درانی نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام نے دنیا میں امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، صوبائی اسمبلی کے انتخابات خطے میں امن اورخوشحالی لائیں گے ۔ ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں افتخار درانی نے کہاکہ فاٹا میں انتخابات تاریخی عمل ہے، آج قبائلی عوام کے لیے بڑا دن ہے کیونکہ ان کی جدوجہد اپنے منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے قبائلی عوام کو یہ موقع دیا ہے۔ انہوں نے قبائلی عوام سے کہا کہ وہ اپنے گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،ان کے لیے ووٹ سے اپنے فیصلے کا یہ بہترین دن ہے۔

Leave a Reply