وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون کی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم اور امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں فہد ہارون نے کہا کہ "عید الاضحی مبارک، اس مبارک موقع پر، میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سب کے حج، عبادات اور قربانیوں کو قبول فرمائے اور ہمارے دلوں کو ہمدردی، عاجزی اور شکرگزاری سے بھر دے”۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان امن، اتحاد اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھے گا۔ انہوں نے مسلم دنیا اور اس سے باہر ہم آہنگی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن، اتحاد اور خوشحالی کے ساتھ آگے بڑھتا رہے اور پوری امت مسلمہ اور اس سے باہر ہم آہنگی اور استحکام ہو۔

معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون نے قربانی، ہمدردی اور یکجہتی کے جذبے کی اہمیت پر زور دیا جو عید الاضحیٰ سکھاتی ہے۔ انہوں نے پر زور دیا کہ ضرورت مندوں کو یاد رکھیں اور معاشرے میں باہمی احترام اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

مزید خبریں