وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت قومی سیاحتی بورڈ کا اجلاس، فلموں کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی خاطر فلمیں بنانے کےلئے جگہیں مختص کرنے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) قومی سیاحتی بورڈ نے فلموں کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی خاطر فلمیں بنانے کےلئے جگہیں مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بورڈ کا دوسرا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبوں کی طرف سے اعلیٰ حکام نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزراءبرائے سیاحت نے چیئرمین بورڈ ذوالفقار بخاری …

اسلام آباد ۔ 8 اپریل (اے پی پی) قومی سیاحتی بورڈ نے فلموں کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی خاطر فلمیں بنانے کےلئے جگہیں مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بورڈ کا دوسرا اجلاس وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبوں کی طرف سے اعلیٰ حکام نے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزراءبرائے سیاحت نے چیئرمین بورڈ ذوالفقار بخاری کو اپنی صوبائی پالیسیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، سالانہ ایونٹس اور پرائیوٹ شعبہ کی طرف سے سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے حکام نے ثقافی، مذہبی اور مہماتی سیاحت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ سیاحتی بورڈ نے فلموں کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی خاطر فلمیں بنانے کےلئے مختلف جگہیں مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار بخاری نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کےلئے صوبوں کی پالیسیاں واضح ہو چکی ہیں، وفاق صوبوں کو مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرے گا، صوبوں کو مل کر سیاحت کے فروغ کےلئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی، مہماتی اور مذہبی سیاحت کو الگ الگ شعبوں کی طرح دیکھنا ہو گا، ہمارے پاس سب کچھ ہے اب صرف سچائی کے ساتھ کام کرنا ہے۔ صوبوں کا ایک جگہ بیٹھ کر سیاحت کےلئے کام کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مل کر کام کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔

Leave a Reply