وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے درمیان ملاقات‘ نوجوانوں کی تربیت جیسے امور کو زیر بحث لایا گیا

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی تربیت جیسے امور کو زیر بحث لا یا گیا تاکہ اس کام کو ترویج دی جاسکے اور اسے آمدنی کا ذریعہ بنا سکیں۔سکلز ڈویلپمینٹ پراجیکٹ کے تحت ملاقات میں یہ بات بتائی گئی ایک لاکھ 50 ہزار ٹرینی کو تکنیکی اور ووکیشنل …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نوجوانوں کی تربیت جیسے امور کو زیر بحث لا یا گیا تاکہ اس کام کو ترویج دی جاسکے اور اسے آمدنی کا ذریعہ بنا سکیں۔سکلز ڈویلپمینٹ پراجیکٹ کے تحت ملاقات میں یہ بات بتائی گئی ایک لاکھ 50 ہزار ٹرینی کو تکنیکی اور ووکیشنل ٹریننگ کا منصوبہ بھی زیر بحث لایا گیا جس میں بتایا گیا کہ 50 فیصد ان کی تربیت کا محور مزدوری والے شعبے اور 50 فیصد تکنیکی تربیت جس میں پسماندہ علاقے فاٹا اور بلوچستان شامل ہیں جس سے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہاں کے 75 فیصد نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔ملاقات میں یہ بات بتائی گئی کہ سٹارٹ اپ پاکستان انیشیٹیو کے تحت دس لاکھ یونیورسٹی اور منظور شدہ ادارے دس لاکھ نوجوانوں کے قومی ایکو سسٹم کو بنانا ہے تاکہ ان کے لئے آمدنی کے ذریعے پیدا کئے جاسکیں اور اس سے قومی معیشت کو بھی سہارا ملے۔عثمان ڈار نے شفقت محمود کو وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کے بارے میں بتایا اور خاص طور پر بھی بتایا کہ حکومت موبائل ایپ کے ذریعے مختلف پروگرام چلائے گی جس سے ہنرمند ورکرز کے لئے نوکریوں کے مواقع فراہم کرنا ہے اور سمارٹ فون کے ذریعے ان کو اداروں کے مالکان سے جوڑنا ہے۔ملاقات میں اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا گیا دونوں وزارتوں کے درمیان معاونت کو جاری رکھا جائے گا تاکہ موثر تربیت اور نوجوانوں کی نوکریوں کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں راہیں تلاش کی جا سکیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply