اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پرو گرام کے اہم حصہ سٹارٹ اپ پاکستان بارے شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں ملک بھر کی 20 سے زائد نمایاں ےونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ مشاورتی سیشن میں مختلف ا نکیوبیشن سینٹرز کے تقریباً 20 اراکین نے بھی رابطہ کاری کے ذریعے شر کت کی۔ عثمان …
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کامیاب جوان پرو گرام کے اہم حصہ سٹارٹ اپ پاکستان بارے شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پرو گرام کے اہم حصہ سٹارٹ اپ پاکستان بارے شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کیا جس میں ملک بھر کی 20 سے زائد نمایاں ےونیورسٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ مشاورتی سیشن میں مختلف ا نکیوبیشن سینٹرز کے تقریباً 20 اراکین نے بھی رابطہ کاری کے ذریعے شر کت کی۔ عثمان ڈار نے ملک بھر سے شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مل بےٹھنے کا مقصد وزیراعظم کامیاب جوان پر وگرام کی کامیابی کےلئے آئیڈیاز کا تبادلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے کاروباری اداروں کے کامیابی سے قیام اور ان کا روباروں کو چلانے کےلئے سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ہمیں اکٹھے مل کر کام کرنے اور کاروباری اداروں کی مختلف سطحوں پر معاونت کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے شر کاءنے تجویز کیا کہ انٹرپرینیور کے لفظ کو برانڈ بنانے اور نوجوانوں میں جوش و جذبہ اور ترغیب پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی اپنے اپنے کاروبار کرنے کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ہائےر اےجوکیشن کمیشن کے مقامی محققین کو مقامی صنعت کی مدد کرنی چاہئے، شرکاءنے سٹارٹ اپ پاکستان کے افتتاح سے قبل تمام شراکت داروں کے ساتھ مل بےٹھنے کے اقدام کو سراہا۔ سٹارٹ اپ پاکستان کا سافٹ آغاز 2 دسمبر کو قائداعظم ےونیورسٹی اسلام آباد میں ہو گا جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی ہوں گے۔ بعد ازاں شام کو عثمان ڈار نے پاکستان میں ےورپی یونین کی نمائند ہ انیڈ دو لاگمیا نارا کو فون کیا اور غیر ملکی طلباءکےلئے وظائف بارے تبادلہ خیال کیا اور اس سکالر شپس پر زیادہ سے زیادہ پاکستانی طلباءکو بھیجنے بارے بات کی۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس ضمن میں سہولیات کے مختلف پہلوﺅں کے امکانات کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس آئندہ ہفتے ہو گا۔








