وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا تقریب

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے لئے بجٹ میں اضافہ کریں گے، آئندہ نسلوں کو روشن پاکستان دے کر جانا چاہتے ہیں،پائیدار ترقیاتی ڈھانچہ کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے روز ایف 9 پارک میں این ڈی …

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کے لئے بجٹ میں اضافہ کریں گے، آئندہ نسلوں کو روشن پاکستان دے کر جانا چاہتے ہیں،پائیدار ترقیاتی ڈھانچہ کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے روز ایف 9 پارک میں این ڈی ایم اے کی طرف سے قدرتی آفات میں کمی کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آٰنے والے بدترین زلزلہ کے بعد این ڈی ایم اے اور ایرا کا کردارنمایاں تھا، جس جانفشانی سے بحالی کا کام کیا گیا وہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ این ڈی ایم اے نے اپنی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کیا ہے، حکومت این ڈی ایم اے کی صلاحیتوں اور استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے اس کے بجٹ میں اضافہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وژن ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے۔