عمران خان جمہوریت اور پارلیمانی کردار کا درس تو دیتے ہیں لیکن قانون سازی کے عمل میں خود حصہ نہیں لیتے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت اور پارلیمانی کردار کا درس تو دیتے ہیں لیکن قانون سازی …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
عمران خان جمہوریت اور پارلیمانی کردار کا درس تو دیتے ہیں لیکن قانون سازی کے عمل میں خود حصہ نہیں لیتے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان جمہوریت اور پارلیمانی کردار کا درس تو دیتے ہیں لیکن قانون سازی کے عمل میں خود حصہ نہیں لیتے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسروں کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال عمران خان کی عادت ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی بھی طرح اقتدار میں آنے کے لیے امپائر کی انگلی کی طرف دیکھ رہی ہے اور اس نے کبھی بھی جمہوری رویے کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نے اپنے اثاثوں کو چھپایا لیکن خود کو احتساب کے لیے پیش نہیں کیا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین سرکاری ملازمین کے علاوہ ہر شہری کو سیاسی سرگرمیوں اور جماعت بنانے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سے مسترد شدہ حالیہ بل کے خلاف ووٹ دیکر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پوری طرح متحد ہے اور ہماری جماعت میں اختلافات کی افواہیں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔








