اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پرائم منسٹر یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے وزیراعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے مشیرملک امین اسلم سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم )کا آغاز جلد کیا …
وزیراعظم کے معاون عثمان ڈار کی مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پرائم منسٹر یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے وزیراعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے مشیرملک امین اسلم سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کے گرین یوتھ موومنٹ میں نوجوانوں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم گرین یوتھ موومنٹ (جی وائی ایم )کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے بلین ٹری منصوبہ کے پیش نظر دونوں رہنماﺅں نے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کوجی وائی ایم میں شامل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سکیم کے تحت ملک بھرمیں نوجوان طبقہ کی خدمات وزیراعظم کے دس ارب درختوں کے منصوبہ کے علاوہ مزید درخت لگانے کے حوالے سے حاصل کی جائیں گی اس سے نہ صرف نوجوانوں کو سماجی طور پرمصروف کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے ان کی اقتصادی خودمختاری میں بھی اضافہ ہوگا۔ مزید برآں مختلف کیمپسز میں جی وائی ایم نیٹ ورک کے تحت ملک بھرمیںخصوصی کلبز کے قیام کے حوالے سے بھی نوجوانوں کی بھرپورمعاونت کی جائے گی۔ محمد عثمان ڈار نے نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کی منصوبہ بندی پر ملک امین اسلم کو مبارکباد دی جس کے 6 بنیادی مقاصد میں سے ایک مقصد نوجوانوں کی قومی امورمیں زیادہ سے زیادہ شرکت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی وائی ایم سے ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی سماجی شعبہ کی ترقی میں شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔








