وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے بیان کی مذمت

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی توہین کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ڈیورنڈ لائن کے پار کی ترجمانی بند کریں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی توہین کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ڈیورنڈ لائن کے پار کی ترجمانی بند کریں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان غلیظ ترین ہے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس پاک فوج پر الزام لگا رہے ہیں جس کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا اُس فوج کی توہین کر رہے ہیں جس نے ماضی میں بھی حرمین شریفین کی خدمت کی اور حملے ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی توہین کر رہے ہیں ،پاک فوج کے سینکڑوں افسران اور ہزاروں جوان پاکستان کے پرچم میں لپٹے گھر جاتے ہیں تو ان کی مائیں فخر محسوس کرتی ہیں ،یہ وہ فوج ہے جو دشمنوں کے خلاف سینہ تان کر لڑتی ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے خلاف نفرت پھیلانا چاہتے ہیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان میں دشمنوں خصوصاََ بھارت اور اسرائیل کی بو آ رہی ہے ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ملک کے دشمنوں کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں خیبر پختونخوا اور پاکستان کے ساتھ نہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پاکستان کے عوام، پاک فوج اور خیبرپختونخوا کے لوگوں سے معافی مانگیں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ تیراہ میں تیار منشیات نوجوانوں کو تباہ کر رہی ہے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس میں ملوث ہیں پہلےاس کاروبار کو بند کرائیں ،آپ کی کابینہ کے وزراء کی گاڑیاں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ،پہلے ان کو برطرف کریں ،پاک فوج کے خلاف بیانات قابلِ برداشت نہیں، اپنے محافظوں کے خلاف کسی کو بولنے نہیں دیں گے ۔