اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے ایک انٹرویو میں دیئے گئے کمنٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں پرویز مشرف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے درمیان اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب وزیراعظم نے انہیں ان کی زیر کمان دو حاضر سروس میجر جنرلز کو ہٹانے کیلئے کہا تھا۔ ترجمان نے کہا …
وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کی جنرل (ر) پرویز مشرف کے انٹرویو میں دیئے گئے کمنٹس کی سختی سے تردید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے ایک انٹرویو میں دیئے گئے کمنٹس کی سختی سے تردید کی ہے جس میں پرویز مشرف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اور ان کے درمیان اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب وزیراعظم نے انہیں ان کی زیر کمان دو حاضر سروس میجر جنرلز کو ہٹانے کیلئے کہا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ بیان بالکل بے بنیاد، من گھڑت اور غلط ہے اور ان دونوں کے درمیان ایسے کسی ایشو پر بات چیت نہیں ہوئی۔








