اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے قرضوں کی 93 فیصد کی شرح سے ریکوری اس کی گرانقدر کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گذشتہ روز وزیراعظم آفس میں نیشنل بینک آف پاکستان کی وزیراعظم یوتھ بزنس لون کیلئے کام کرنے والی ٹیم کے اجلاس کی …
وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے قرضوں کی 93 فیصد کی شرح سے ریکوری کامیابی کا واضح ثبوت ہے،لیلیٰ خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے قرضوں کی 93 فیصد کی شرح سے ریکوری اس کی گرانقدر کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گذشتہ روز وزیراعظم آفس میں نیشنل بینک آف پاکستان کی وزیراعظم یوتھ بزنس لون کیلئے کام کرنے والی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سکیم کے تحت کاروباری نوجوانوں کو قرضوں کی تقسیم کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ نیشنل بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے 17,045 قرض خواہوں کو اب تک 17.1 ارب روپے کے قرضے جاری کئے ہیں جبکہ قرض کی واپسی کی شرح 93 فیصد ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ کے بینکنگ سیکٹر کی اوسط وصولیوں کے تناظر میں گرانقدر کامیابی ہے۔








