کوئٹہ۔28 ستمبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حید ر خان نے پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، صوبائی وزراءنوابزادہ طارق مگسی، زمرک خان اچکزئی، میر اسد بلوچ، میر عارف جان محمد حسنی، پارلیمانی سیکریٹری سکندر علی عمرانی، بشریٰ رند اور چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لئے …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حید ر خان کی ملاقات ، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لئے جاری جدوجہد سمیت سیاسی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
کوئٹہ۔28 ستمبر(اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حید ر خان نے پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، صوبائی وزراءنوابزادہ طارق مگسی، زمرک خان اچکزئی، میر اسد بلوچ، میر عارف جان محمد حسنی، پارلیمانی سیکریٹری سکندر علی عمرانی، بشریٰ رند اور چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے لئے جاری جدوجہد سمیت سیاسی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیری عوام کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی گئی جبکہ عالمی برادری سے بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ اس امر سے اتفاق کیا گیا کہ بھارت کشمیری عوام کی آواز کو دباد نہیں سکتا، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ پاکستان کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کشمیر کے عوام کے لئے باعث تقویت ہے، کشمیری عوام بلوچستان کے عوام کی حمایت اور جذبہ خیرسگالی پر ان کے مشکور ہیں۔ ملاقات میں پاکستان میں سیاسی افہام وتفہیم کی فضا کے فروغ کی ضرورت کو ناگزیر قراردیتے ہوئے اتفاق کیا گیا کہ معاشی، اقتصادی اور سیاسی طور پر ایک مستحکم پاکستان بھارتی تسلط کے خاتمے کی کشمیریوں کی تحریک کی کامیابی کے لئے ضروری ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کو بھرپور طور پر پیش کیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں مقیم کشمیریوں کو درپیش بعض مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔








