کوئٹہ ۔10فروری( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پیر کے روز یہاںملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنما¶ں نے سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور بلوچستان کے ترقیاتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی، چیئرمین سینٹ نے صوبے کی ترقی کے لئے جاری اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ …
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ ۔10فروری( اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے پیر کے روز یہاںملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنما¶ں نے سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور بلوچستان کے ترقیاتی عمل پر بھی بات چیت کی گئی، چیئرمین سینٹ نے صوبے کی ترقی کے لئے جاری اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ہم مسائل کے حل کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔








