وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی

کوئٹہ۔ 09 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایم پی اے وڈھ میر جہانزیب مینگل کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی اراکین بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی، حاجی علی مدد جتک، رکن اسمبلی مولانا نوراللہ، زرک خان مندوخیل اور میر پسند خان مینگل و شاہد رند بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔