اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے افغانستان سے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گھنائونا کھیل بند کرے ۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کیا ثبوت چاہئے ، دوحہ اوراستنبول میں ہونےوالےمذاکرات میں …
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیان افسوسناک ہے، افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کا گھنائونا کھیل بند کرے ،ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے افغانستان سے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا گھنائونا کھیل بند کرے ۔ پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کیا ثبوت چاہئے ، دوحہ اوراستنبول میں ہونےوالےمذاکرات میں افغانستان نے انکارنہیں کیا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعلیٰ کے پی کو افواج پاکستان کےافسران، جوانوں اور سویلین افرادکی شہادتیں نظر نہیں آرہیں ،ایف سی ہیڈ کوارٹرز ، پولیس اور دیگر اداروں پر حملے ہورہے ہیں ، دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہری ملوث نکلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں خودکش حملہ کرنے والے کا تعلق بھی افغانستان سے ہے،پاکستان کی سلامتی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے،ہم قومی سلامتی کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، کوئی دہشت گرد تنظیم افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرے گی تو اس کی سرکوبی کریں گے، افغانستان کو پیغام ہے کہ دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل بند کرے۔








