وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ترجمان سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید

سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس کو کوئی خط موصول نہیں ہوا۔

گلگت۔ 03 جون (اے پی پی):سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس کو کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے دوران تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع کی فراہمی کے لیے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ کو خط ارسال کیا ہے۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر ترجمان سپریم اپیلیٹ کورٹ نے بتایا کہ عدالت کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے کوئی خط موصول نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر زیر گردش اطلاعات حقائق پر مبنی نہیں۔