وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، پیر کوہونے والی اس ملاقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے خاندانوں کوگھروں کی فراہمی سمیت دیگر امور زیر غور لائے گئے۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق اس ملاقات کے دوران سیکریٹری سطح کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم …

اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ سندھ سے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی ہے، پیر کوہونے والی اس ملاقات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متاثر ہونے والے خاندانوں کوگھروں کی فراہمی سمیت دیگر امور زیر غور لائے گئے۔ ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق اس ملاقات کے دوران سیکریٹری سطح کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کرکے ایک ماہ میں مسئلہ کو حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔