وزیراعلیٰ سندھ نے قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔ قومی انسدادِ پولیو مہم مہم 13 سے 19 اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔ انسدادِ پولیو مہم میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی۔ 13 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔ قومی انسدادِ پولیو مہم مہم 13 سے 19 اپریل 2026 تک جاری رہے گی۔ انسدادِ پولیو مہم میں ایک کروڑ 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقعہ پر وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صحت اور قوتِ مدافعت میں اضافہ کے لیے 94 لاکھ بچوں کو وٹامن اے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 83 ہزار تربیت یافتہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے اور انسدادِ پولیو مہم کے دوران 24 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پاکستان میں 2024ء کے دوران 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے اور گزشتہ برس 31 کیسز سامنے آئے۔2026ء میں ماحولیاتی نمونوں میں بہتری آئی ہے اور پولیو کیسز کی شرح کم ہو کر 24 فیصد رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 6 ماہ سے 5 سال کے بچوں کو وٹامن اے بھی دیا جا رہا ہے۔