کراچی۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو کو یقینی بنانے کے لئے عام انتخابات کے دوران استعمال ہونے والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی منظوری دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے …
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت محرم الحرام سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

مزید خبریں
کراچی۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو کو یقینی بنانے کے لئے عام انتخابات کے دوران استعمال ہونے والے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی منظوری دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی جائے اور اس کے علاوہ پاک فوج 52 کمپنیوں کو بھی ریزرو میں تیار رکھا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انہیں طلب کیا جا سکے۔ اتوار کو وزیراعلیٰ ہاﺅس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ، صوبائی مشیر قانون مرتضی وہاب، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری، انسپیکٹر جنرل پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام بنی میمن، ایڈیشنل آئی جی (سی ٹی ڈی) کامران فضل، ایڈیشنل آئی جی (اسپیشل برانچ) عمران منہاس، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکٹر کمانڈرز آف انٹلیجنس ایجنسیز، صوبائی سربراہ انٹیلیجنس بیورو، کرنل محمد ناصر آف 5 کورپس، کرنل فیصل اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔








