لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنائے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا کر دم …
وزیراعلیٰ مریم نواز کی میانوالی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو شاباش

مزید خبریں
لاہور۔30جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنائے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلا کر دم لیں گے۔ پنجاب کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔








