وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پر اعلان

لاہور۔23 مارچ(اے پی پی ) ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 24 مارچ سے 6 اپریل تک شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ،صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ےہ فیصلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میںکیا گیاجس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے …

لاہور۔23 مارچ(اے پی پی ) ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 24 مارچ سے 6 اپریل تک شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورنٹس اور عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ،صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ ےہ فیصلہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میںکیا گیاجس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 24 مارچ سے 6 اپریل تک صوبے بھر کے شاپنگ مالز، بازار، دکانیں، پارکس، ریسٹورنٹس اور ایسی عوامی اجتماعات والی تمام جگہیں بند ہونگی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ تمام سرکاری اور نجی ادارے دو ہفتے کیلئے بند رہیں گے، بازار ،پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹ ،پارک،سیاحتی مقامات بندرہیں گے تاہم فوڈ سپلائی چین برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میڈیکل اسٹورز،کریانہ،پھل ،سبزی کی دکانیں،بیکریاں کھلی رہیں گی، دوائیں، اشیائے خورونوش تیارکرنےوالی فیکٹریاں کھلی رہیں گی، طبی آلات اورضروری سامان تیار کرنےوالی فیکٹریاں کھلی رہیں گی، واسا، واپڈا، ٹیلی کام کمپنیاں، فلاحی ادارے کھلے رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام سے التماس ہے کہ وہ ان 14 روز میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور فوج کیساتھ تعاون کریں۔ 14 روز کیلئے سول اور فوجی ادارے احکامات پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔ عوام سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی تاہم فیلمیاں اس فیصلے سے مستثنیٰ ہونگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لاک ڈاو¿ن کا مطلب کرفیو نہیں ہے۔ صوبے میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔یہ سوال کہ کیا لاک ڈاو¿ن کا دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا‘ اگر صورتحال بہتر رہی تو لاک ڈاو¿ن کو پہلے بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل منگل کو کابینہ اجلاس میں تمام چیزوں پر غور کرکے معاشرے کے غریب طبقے کی امداد کے لیے جلد امدادی پیکج کا اعلان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔