وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا گورنر ہاوس میں بین الاقوامی سکھ کنونشن سے خطاب

لاہور۔31 اگست(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتے کی رات گورنر ہاوس میں بین الاقوامی سکھ کنونشن میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے سکھ کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںسکھ کنونشن میں شرکت پر پنجاب کے عوام کی طرف سے آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے آنے والے سکھ بھائیوں کو پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان اور پنجاب حکومت کی …

لاہور۔31 اگست(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہفتے کی رات گورنر ہاوس میں بین الاقوامی سکھ کنونشن میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے سکھ کنونشن کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میںسکھ کنونشن میں شرکت پر پنجاب کے عوام کی طرف سے آپ سب کا خیرمقدم کرتا ہوں۔امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا سے آنے والے سکھ بھائیوں کو پاکستان آمد پر وزیراعظم عمران خان اور پنجاب حکومت کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔مجھے کرتارپور راہداری جیسے تاریخی منصوبے کے افتتاح اور بابا گورو نانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے آپ کے ساتھ مشاورت اور بات چیت کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ یونیورسٹی 10 ایکڑ اراضی پر بنائی جا رہی ہے جس پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ننکانہ صاحب کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 15 کروڑ روپے کی خطیر رقم فراہم کی گئی ہے اور ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے سکھ یاتریوں کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ا

مزید خبریں