لاہور۔19 نومبر(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پاک ترک تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپورکردار ادا کرنے پر ترکی کے سفیرصادق بابر گرگن کی خدمات کی تعریف کی اور ان کے لئے …
وزیراعلیٰ پنجاب سے ترک سفیر کی الوداعی ملاقات ، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
لاہور۔19 نومبر(اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن نے الوداعی ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترک تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پاک ترک تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپورکردار ادا کرنے پر ترکی کے سفیرصادق بابر گرگن کی خدمات کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک ترک تعلقات کے فروغ کیلئے صادق بابر گرگن کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اورآپ پاکستان کے عظیم دوست کے طو رپر ہمارے دلوں میںرہیں گے اورہماری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترک سفیر نے پاک ترک تعلقات کو اقتصادی تعاون میں بدلنے کے حوالے سے موثر کردار ادا کیا ہے۔ ترک سفیر نے دو طرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے انتھک محنت کی ہے اور آپ کے دور میں دو طرفہ معاشی تعاون کا عظیم سفر آگے بڑھا ہے- وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اور پنجاب کے عوام کی نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں اور آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔









