لاہور۔20 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں صوبائی مشیر برائے اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ نے ملاقات کی،جس میں صوبے کی معیشت کو مضبوط اورمحکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااورصوبے کی معیشت کو مستحکم اورمحکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر …
وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی مشیر برائے اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ کی ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔20 مئی(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلی آفس میں صوبائی مشیر برائے اقتصادی امور و منصوبہ بندی ڈاکٹر سلمان شاہ نے ملاقات کی،جس میں صوبے کی معیشت کو مضبوط اورمحکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیااورصوبے کی معیشت کو مستحکم اورمحکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا،وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب وسائل کی دولت سے مالامال ہے او ران وسائل سے استفادہ کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے وسائل کے امین ہیں اور موجودہ حکومت نے ہر سطح پر شفافیت کو فروغ دیا ہے،انہوں نے کہاکہ سرکاری وسائل کے شفاف استعمال کو ہر سطح پر یقینی بنائیں گے،صوبے کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے میرا تعاون آپ کے ساتھ ہے ،ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ پنجاب پاکستان کیلئے انجن آف گروتھ ہے، پنجاب ترقی کرے گاتومعیشت بھی پھلے پھولے گی،انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتربنانے کیلئے اپناتجربہ اورصلاحےتیں بروئے کار لاو¿ں گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اقتصادی امور و منصوبہ بندی کے مشیرکے منصب کی ذمہ داریاں سنبھانے پر ڈاکٹر سلمان شاہ کو مبارکباددی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا-








