وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

ملتان ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس ملتان منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے مطابق وہ یقین رکھتے ہیں کہ شاہراﺅں اور مواصلات کا نیٹ ورک کسی بھی قوم کیلئے کامیابی کی کنجی ہے، اس تصور سے ملک کے ہر کونے تک ترقی کے ثمرات کو وسعت ملے گی، اس سے وقت کی بچت …

ملتان ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو بس ملتان منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے مطابق وہ یقین رکھتے ہیں کہ شاہراﺅں اور مواصلات کا نیٹ ورک کسی بھی قوم کیلئے کامیابی کی کنجی ہے، اس تصور سے ملک کے ہر کونے تک ترقی کے ثمرات کو وسعت ملے گی، اس سے وقت کی بچت اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔ منگل کو ملتان میں میٹرو بس منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ لاہور۔اسلام آباد موٹروے کے ناقدین بھی اب اس کے فوائد کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 ارب روپے سے زائد لاگت کے اس منصوبہ کیلئے ساڑھے چار ارب روپے اراضی کی خریداری پر خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پھیلے ترقیاتی منصوبوں کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے، ان منصوبوں کا مقصد بجلی کی پیداوار، پانی کے ذخیرے، شاہراﺅں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر ہے۔

Leave a Reply