وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے وفد اور رکن قومی اسمبلی راﺅ محمد اجمل سے گفتگو

لاہور۔15 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی جانب رواں دواںہوا ہے اور منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کے ایسے معیار قائم کئے گئے ہیں جس کی مثال پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیراعظم محمد …

لاہور۔15 جولائی (اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے والے عظیم لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزل کی جانب رواں دواںہوا ہے اور منصوبوں میں شفافیت اور رفتار کے ایسے معیار قائم کئے گئے ہیں جس کی مثال پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں منصوبوں میں اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں قومی وسائل بچانے کی ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔ایسی مخلص قیادت پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جس نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے اعلیٰ معیار قائم کئے ہیں اور قومی وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ کے منصوبوں پر صرف کیا ہے۔ قوم ملک پر 20 سال سے چھائے اندھیرے دور کرنے کے حوالے سے وزیراعظم محمد نوازشریف کے تاریخی کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ترقی کا راستہ روکنے والوں کے منفی طرز عمل اور منفی کردار کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Leave a Reply