وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو شاندار خراجِ عقیدت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو شاندار خراجِ عقیدت

مزید خبریں
لاہور۔5جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشانِ حیدر کے حامل کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے اس بہادر سپوت کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جس کی جرات اور بہادری کا اعتراف دشمن نے بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے بہادر بیٹے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو سلام پیش کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دشمن بھی کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی غیر معمولی بہادری کا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید نے اپنی بے مثال دلیری سے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور دفاعِ وطن کے لیے لازوال قربانی دے کر تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے۔








