لاہور۔یکم جون (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائے،کورونا وباءکا پھیلاو¿روکنے کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من …
وزیراعلیٰ پنجاب کا مارکیٹوں و بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

مزید خبریں
لاہور۔یکم جون (اے پی پی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کی موثر مانیٹرنگ کی جائے،کورونا وباءکا پھیلاو¿روکنے کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں ، اپنے اور اپنے پیاروں کی حفاظت کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد شہریوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز گار جاری رکھنا بھی ضروری ہے اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی، سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، تاجر برادری بھی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجے کے اقدامات پر کاربند ہے، سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے، عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے کاروبار کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا پھیلاو¿ روکنے کےلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ، عوام کو مزید ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا، جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے۔








