لاہور۔14جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیراعلی کوسٹر میں بیٹھ کر اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے دورے کے لئے روانہ ہوئے اور2گھنٹے تک منصوبے کے مختلف مقامات کا دورہ اور میٹرو ٹرین کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں پر پیش رفت کاجائزہ لیا اور مختلف سٹیشنوں کا دورہ …
وزیراعلیٰ کا لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے مختلف مقامات کا دورہ

مزید خبریں
لاہور۔14جنوری(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کا دورہ کیا۔ وزیراعلی کوسٹر میں بیٹھ کر اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کے دورے کے لئے روانہ ہوئے اور2گھنٹے تک منصوبے کے مختلف مقامات کا دورہ اور میٹرو ٹرین کے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کاموں پر پیش رفت کاجائزہ لیا اور مختلف سٹیشنوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ منصوبے کے انڈر گراﺅنڈ حصے میں بھی گئے اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز تر بنانے کے لئے منصوبے پر 24گھنٹے کام جاری رکھا جائے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کو باوقار اور عالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا اور منصوبے کی تکمیل سے ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں انقلاب برپاہو گا۔لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستان کے عوام کا منصوبہ ہے ۔ تاخیر کا ازالہ محنت، عزم اور جذبے کے ساتھ کریں گے۔








