لاہور۔11 دسمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ کو پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رٹ کوہرصورت بحال رکھا …
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی امن وامان کا ہنگامی اجلاس، پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش ،حکومت کی رٹ کوہرصورت بحال رکھا جائے گا،ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے مقدمے درج کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔11 دسمبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ کو پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے افسوسناک واقعہ کی رپورٹ پیش کی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رٹ کوہرصورت بحال رکھا جائے گا۔پی آئی سی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑپھوڑ بلاجواز اورغیر قانونی عمل ہے جن وکلاء نے قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں،پیرا میڈیکل سٹاف، مریضوں اوران کے لواحقین کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کسی صورت قابل برداشت نہیںجن کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہنگامہ آرائی کے دوران علاج نہ ملنے سے بعض مریضوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے ۔پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق مریضوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان پر تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاںمظلوموں کے ساتھ ہیں ۔اس واقعہ پر نہ صرف انصاف ہوگا بلکہ انصاف ہوتا ہوا نظربھی آئے گا۔ظالم کو قانون کے تحت سزا ضرور ملے گی۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی اورتشدد کے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی سروسز کو فوری طورپر بحال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کو پہنچنے والے نقصانات کو بلاتاخیردرست کیا جائے کیونکہ ہماری سب سے پہلی ترجیح مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کی بحالی ہے۔ ہسپتال میں علاج معالجے کی سروسز کو ڈسٹرب نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹرز کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گااورپنجاب حکومت اس ضمن میںنقصانات کا جائزہ لیکر معاوضہ دے گی۔انہوںنے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کرے اورصورتحال پر کڑی نظر رکھے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیاکہ افسوسناک واقعہ میں ملوث 34وکلاء کو گرفتارکرلیاگیااوررینجرز کو بھی طلب کیاگیا ہے ۔صوبائی وزراء راجہ بشارت،ڈاکٹر یاسمین راشد،ہاشم ڈوگر،انصر مجید خان،فیا ض الحسن چوہان ،تیمور بھٹی،چیف سیکرٹری ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہورڈویژن،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔








