اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوےمحمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے احسان فراموشی کی تمام حدیں پار کر دیں،ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات شہداء کے خاندانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔جمعہ کووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔خیبرپختونخوا میں فورسز نے عوام کے تحفظ کے …
وزیراعلیٰ کے پی کے نے احسان فراموشی کی تمام حدیں پار کر دیں ، حنیف عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوےمحمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے نے احسان فراموشی کی تمام حدیں پار کر دیں،ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات شہداء کے خاندانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔جمعہ کووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اشتعال انگیز بیان پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا۔خیبرپختونخوا میں فورسز نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات شہداء کے خاندانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کا ایسا بیان دراصل پاکستان کے استحکام پر حملہ ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اپنے بیان پر قوم اور شہداء کے اہلخانہ سے معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ شہداء کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔ ملک میں انتشار نہیں، اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کے نام پر قومی اداروں کو متنازع بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔وزیر ریلوے نے قوم سے اپیل کی کہ افواجِ پاکستان کے خلاف کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ملک کے دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ہمیں ایک ہونا ہوگا۔








