اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ سے گلگت بلتستان کے معاشی مستقبل پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گےِ، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو ملک کیلئے نیگ …
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ سے گلگت بلتستان کے معاشی مستقبل پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوں گےِ، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ پیر کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو ملک کیلئے نیگ شگون قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کرتے ہیں کہ اس دورہ سے نہ صرف دو برادر اسلامی ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی بلکہ اس دورے سے پاکستان کی معیشت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں جن قومی نوعیت کے معاہدوں پردستخط ہوئے ہیں، ان معاہدوں کی اہمیت کا ادراک کرتے ہوئے ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں، یقیناً اس سے ملک کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں گلگت بلتستان کے عوام کےلئے اطمنیان کا باعث یہ امر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والوں معاہدوں میں دیامر ڈیم اور شونٹر ٹنل کے منصوبے بھی شامل ہیں، یہ دونوں منصوبے جہاں پورے ملک کے معیشت پر گہرے اثرات مرتب کریں گے وہاں گلگت بلتستان میں بھی معاشی انقلاب کا باعث بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گرم جوشی کے ساتھ معاشی، دفاعی اور ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔








