وزیراعلی مریم نوازنے بٹن دبا کرگرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا افتتاح کر دیا
وزیراعلی مریم نوازنے بٹن دبا کرگرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز کی پنجاب کے کسانوں کیلئے تاریخی خدمات کے ثمرات سامنے آنے لگے۔پنجاب کی تاریخ میں 20 سال میں کسانوں کے لئے 10 ہزار ٹریکٹردیئے گئے جبکہ وزیراعلی مریم نواز کے ڈھائی سالہ دور میں 35 ہزار ٹریکٹرزتقسیم کیے گئے۔پچھلے 20 سال میں ایگریکلچر میکانائزیشن پر تین ارب خرچ کیے گئے جبکہ وزیراعلی مریم نواز نے ڈھائی سال میں 20 ارب روپے ایگری کلچر میکانائزیشن پر صرف کیے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوا اور 100 ہارس پاور ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع ہوچکی ہے۔اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب گرین ٹریکٹر پروگرام فیزفور کی قرعہ اندازی کی گئی اور گرین ٹریکٹر فیز فائیو ایپلی کیشن پورٹل کی لانچنگ بھی کی گئی۔ پنجاب میں سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کاباقاعدہ افتتاح وزیراعلی نے ڈیجیٹل بیلٹنگ کرکے کیا۔
وزیراعلی نے بٹن دبا کرگرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی۔ڈیجیٹل قرعہ اندازی میں گرین ٹریکٹر سکیم فیز فور میں پہلا ٹریکٹر اٹک کے مسعود خان ولد لال خان کا نکلا۔وزیراعلی گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فائیو کے لیے ایپلی کیشن پورٹل بھی لانچ کیا۔ انہوں نے قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباددی اورنیک تمناوں کا اظہار کیا۔وزیراعلی کو گرین ٹریکٹر پروگرام فیزفور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ رواں مالی سال میں کاشتکاروں کو دو فیزمیں 19,500 گرین ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔گرین ٹریکٹر فیز فور میں 50 سے 65 ہارس پاور کے 10ہزار ٹریکٹرز دیئے جائیں گے۔ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم میں 50 سے 65 ہارس پاور پر ساڑھے سات لاکھ روپے حکومت پنجاب سبسڈی دے گی۔
گرین ٹریکٹرفیز فائیو میں 75 سے 125 ہارس پاور کے 9,500 ہائی پاور ٹریکٹرزپر10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین ٹریکٹر کیلئے 17.6 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرامز کے تحت کسانوں کو 10لاکھ فی ٹریکٹر کی سبسڈی کے ساتھ 24,000 ٹریکٹر ز فراہم کیے جا چکے ہیں۔گرین ٹریکٹر سکیم میں بھکر، جھنگ، لودھراں، وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع کا تناسب زیادہ ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ گرین ٹریکٹر سکیم میں 5 ایکڑ اور اس سے زیادہ زرعی اراضی مالک کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ5 ٹریکٹر وزیراعلی گرین ٹریکٹر سکیم میں شامل ہیں۔
ہر ضلع میں ٹریکٹر کا کوٹہ کاشت کردہ اراضی کے تناسب سے مقرر کیا گیا ہے۔ گرین ٹریکٹر پروگرام میں 213,637 سے زائدکسانوں نے درخواستیں دیں۔ پی ایل آر اے اور نادرا سے تصدیق کے بعد،128,757 اہل کاشتکارقرعہ اندازی میں شامل کیے گئے۔ وزیراعلی نے گرین ٹریکٹر سکیم میں دیئے جانے والے ٹریکٹرز کا معائنہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز نے مقامی طور پر تیار کردہ 90ہارس پاور اور مقامی طور پر اسمبل شدہ100ہارس پاور کے ٹریکٹردیکھ کر اظہار اطمینان کیا۔صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی نے گرین ٹریکٹر سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کی بدولت پنجاب میں ٹریکٹر سازی کی صنعت اور خریدو فروخت میں واضح اضافہ ہوا ہے۔








